راجستھان کے شہر جے پور میں فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ ہونے کی وجہ سے فی الحال فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ان پر حملہ کرنے والوں کا الزام ہے کہ ملکہ پدماوتی کو فلم میں غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
جے پور کے مہندرگڑھ قلعے میں شوٹنگ کے دوران راجپوت کرنی سینا کے کارکنوں نے توڑپھوڑ کی اور بھنسالی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔
واضح رہے کہ یہ فلم رانی پدماوتی کے تاریخی کردار پر مبنی ہے۔ کارکنوں کا الزام ہے کہ بھنسالی نے اپنی فلم میں راجپوت ملکہ اور مغل بادشاہ علاء الدین خلجی کے درمیان محبت کا تعلق دکھایا ہے جو غلط ہے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ بھنسالی اپنی فلم سے ان مناظر کو ہٹا دیں۔
یاد رہے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون ملکہ پدماوتی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور رنویر سنگھ علاءالدین خلجی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بشکریہ:بی بی سی اردو
تصاویر بشکریہ:انڈین ایکسپریس