لاس اینجلس :لاس اینجلس میں پیپلز چوائس ایوارڈ دوہزار سولہ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں ہالی ووڈ کے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاس اینجلس میں سجی پیپلز چوائس ایوراڈ دو ہزار سولہ کی دلکش تقریب،ریڈ کارپٹ پر نیٹالی ڈورمر،کیٹ ہڈسن، جیک بلیک سمیت ہالی ووڈ کے معروف ستاروں نے جلوے بکھیرے۔تقریب کی میزبانی کے فرائض گلی جین لنچ نے نبھائے،فیورس سیون کو پسندیدہ فلم قرار دیا گیا جس کا ایوارڈ ون ڈیزل نے وصول کیا۔
سینڈرا بلاک پسندیدہ اداکارہ،جونی ڈیپ پسندیدہ اداکار قرار پائے،ایکشن رول کیلئے کرس ہیمس ورتھ سمیت دیگر اداکاروں کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔
ٹی وی کے کامیڈی پروگرام بگ بینگ تھیوری کو بہترین مزاحیہ شو کا ایوارڈ دیا گیا،تقریب کا اختتام پسندیدہ پرائم ٹائم شو ہوم لینڈ کو دینے سے ہوا۔