مایا علی کے مداحوں کےلیے خوشخبری
کراچی:پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھانے کے بعداب فلموں میں قدم رکھنے جا رہی ہیں ،انہوں نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر کے ساتھ اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے۔
مقامی جریدے کے مطابق فلم'طیفا ان ٹربل'نہ صرف علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی بلکہ مایا علی بھی پہلی بار فلم میں کام کرنے جارہی ہیں ،اس بات کا اعلان انہوں نےا پنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔
انہوں نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے پہلی فلم اپنے پسندیدہ اداکار علی ظفر کے مدمقابل سائن کرلی ہےجس کی ہدایات احسن رحیم دیں گے'۔
A video posted by maya ali (@mayaaliofficial) on
جبکہ علی ظفر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فلم'طیفا ان ٹربل'کی مرکزی اداکارہ مایا علی کا تعارف کرواتے ہوئے لکھا کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض احسن رحیم انجام دیں گے۔
Introducing the leading lady. Maya Ali. #Teefaintrouble #TNT. Directed by Ahsan Rahim. pic.twitter.com/RF944k5hXW
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 27, 2017
یہ فلم علی اور مایا کے علاوہ احسن رحیم (ہدایت کار)کی بھی پہلی فلم ہے،لیکن وہ علی ظفر کے ساتھ اس سے قبل میوزک ویڈیوز میں کام کرچکے ہیں۔