Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر :سکھر کی مصروف شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔گھنٹہ گھر جانے والی اسٹیشن روڈ کھنڈر میں تبدیل ہوگئی۔کہنے کو تو سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے، مگر سیاسی اور انتظامی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، شہر کی مصروف ترین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھنٹہ گھر جانے والی اسٹیشن روڈ کی زبوں حالی پر دکانداروں نے احتجاج کیا جس پر احتجاج کرنے والے شہریوں کو تھانے لیجاکر ڈرایا دھمکایا گیا۔سکھر کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی خراب سڑکیں تعمیر کرائی جائیں ورنہ وہ احتجاج کرینگے۔
سکھر :سکھر کی مصروف شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
گھنٹہ گھر جانے والی اسٹیشن روڈ کھنڈر میں تبدیل ہوگئی۔کہنے کو تو سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے، مگر سیاسی اور انتظامی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، شہر کی مصروف ترین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گھنٹہ گھر جانے والی اسٹیشن روڈ کی زبوں حالی پر دکانداروں نے احتجاج کیا جس پر احتجاج کرنے والے شہریوں کو تھانے لیجاکر ڈرایا دھمکایا گیا۔سکھر کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی خراب سڑکیں تعمیر کرائی جائیں ورنہ وہ احتجاج کرینگے۔