سعودیہ ،ایران کشیدگی ،پاکستان پر ثالثی پر زور

شائع 08 جنوری 2016 04:52pm

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی تنازعے کے حل کیلئے پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

کپتان نے ایران سعودیہ تنازعے میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پہلے سعودی سفیر سے پھر ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔عمران خان کا کہنا تھا ایرانی سفیر نے بتایا کہ سعودی سفارتخانے پر حملہ ایران کے خلاف سازش ہے ،ایرانی سفیر نے دس دنوں میں تحقیقات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عمران خان بولے کہ سعودی عرب ایران کشیدگی کا پاکستان اور پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔پاکستان کو کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے، پاکستان تنازع کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرے ۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان چونتیس ملکی اتحاد میں شامل ہوگا تو ثالث کا کردار ادا کرنا مشکل ہوجائے گا۔پاکستان کو ایران کو بتانا چاہئے کہ ہم ایران کے خلاف نہیں۔

Read Comments