Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ راہداری کے روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور پنجاب چائنا اکنامک کاریڈور بن چکا ہے۔انہوں نے کہا یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تھا لیکن اس سے صرف پنجاب مستفید ہورہا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ورنہ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے گریز نہیں کیا جائیگا۔
پشاور:وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ راہداری کے روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کاریڈور پنجاب چائنا اکنامک کاریڈور بن چکا ہے۔انہوں نے کہا یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تھا لیکن اس سے صرف پنجاب مستفید ہورہا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ روٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ورنہ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے گریز نہیں کیا جائیگا۔