وزیراعظم کے کسی سے کاروباری روابط نہیں،مصدق

شائع 09 جنوری 2016 04:05am

اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم مصدق ملک کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف کے بھارت میں کسی بزنس مین سے کاروباری روابط نہیں ہیں، وزیراعظم اور سجن جندال کے کاروباری روابط کے حوالے سے عمران خان کے الزامات میں کوئی دلیل نہیں، ان کا مقصد صرف گمراہ کرنا ہے۔

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے ایک بیان میں عمران خان کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دلیل کا جواب تو دیا جاسکتا ہے لیکن جہالت کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارہا وضاحت کی جاچکی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کسی بھی بھارتی بزنس مین سے کوئی کاروباری تعلق نہیں،اسکے باوجود عمران خان سجن جندال کو وزیراعظم کا بزنس پارٹنر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

Read Comments