شائع 30 جنوری 2017 10:44am

شوبز سے ہٹ کر عام زندگی میں لوگوں کے لیے مثال بننے والی اداکارائیں

ممبئی:شادی ایک ایسا بندھن ہے جس کےبارے میں عموماً یہ خیال کیاجاتا ہے کہ  زندگی میں صرف ایک بار  آپ کو صحیح جیون ساتھی ملتا ہے جبکہ دوسری بار یہ بندھن زیادہ نہیں چل پاتا،   لیکن بولی وڈ اداکاراؤں نے ا س مثال کو غلط ثابت کردیا۔

بولی وڈ  میں کئی اداکاراؤں نے  دوسری شادیاں کی ہیں جو نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ تمام لوگوں کے لیے مثال بھی ہیں۔

یہاں ان اداکاراؤں کے بارے میں تفصیلات بیان کی جارہی ہیں  جنہوں نے دوسری بیوی بننا قبول کیا اور کامیابی کے ساتھ اس رشتے کو نبھا رہی ہیں۔

ہیما مالنی

بولی وڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی  اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،ہیماجی دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیں ،دوسری شادی ہونے کےباوجود دونوں ایک کامیاب اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

کرینہ کپورخان

بھارتی فلم انڈسٹری میں موجودہ دور کی سب سے کامیاب اور خوشگوار جوڑی کا جب بھی ذکر کیا جائے گا 'سیفینا' کانام  ضرور شامل کیا جائے گا،کرینہ کپورسیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں،سیف کی پہلی بیوی امریتا سنگھ ہیں  جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں،لیکن یہ وجہ ان کے رشتے کے درمیان کبھی حائل  نہیں ہوئی،دونوں کی جوڑی بولی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔

کرن راؤ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ  عامر خان کی گزشتہ کافی عرصہ قبل رینا دت کے ساتھ علیحدگی ہوچکی ہے،رینا کے بعد عامر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرن راؤ کو جیون ساتھی منتخب کیا،دونوں کا ایک بیٹا آزادخان ہے ،یہ جوڑی بھی بولی وڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔

لارادتہ

سابق حسینہ عالم اور معروف اداکارہ لارا دتہ بھارت کے مشہور ٹینس پلیئر مہیش بھوپاتی کے ساتھ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھیں  مہیش کے ساتھ لارا کی یہ دوسری شادی ہے۔

رانی مکھرجی

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے مشہور ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ دوسری شادی کی ہے دونوں کی ایک بیٹی آدیرا ہے۔

روینہ ٹنڈن

بولی وڈ کی مست مست گرل روینہ ٹنڈن 2004 کو انیل امبانی کے ساتھ ان کی پہلی اہلیہ نتاشا سپی سے علیحدگی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں،یہ دونوں طویل عرصے بعد بھی  ایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں۔

شبانہ اعظمی

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا شمار بولی وڈ میں طویل عرصے تک قائم رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا ہے،شبانہ نے جاوید کے ساتھ ان کی پہلی بیوی ہنی ایرانی  سے علیحدگی کے بعد شادی کی۔

شلپاشیٹھی

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی  اور راج کندرا کی جوڑی حالیہ دور  کی سب سے خوبصورت جوڑی مانی جاتی ہے لیکن  شاید اس بات سے آپ ناواقف ہوں کہ  شلپا راج کی دوسری بیوی ہیں جبکہ ان کی پہلی اہلیہ کویتا تھیں۔

سونی رازدان

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی اہلیہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنے شوہرسے ان کی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے علیحدگی کے بعد  سے دوسری شادی کی تھی۔

سری دیوی

انیل کپور کے بڑے بھائی اور مشہور پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی سے دوسری شادی کی تھی دونوں کی دو خوبصورت بیٹیاں خوشی کپور اور جھانوی کپور ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام  

Read Comments