بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اکھلیش کھنڈیوال نے بولی وڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کو تھپڑ اور جوتا مارنے والے شخص کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اکھلیش کھنڈیوال کہتے ہیں کہ بولی وڈ میں موجود چند لوگ ہمارے تاریخی حقائق مسخ کرنے کے درپے ہیں۔
مشہور بھارتی ہدایتکار اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کو جے پور میں ان کی فلم "پدماوتی" کے سیٹ پر ہندو انتہاپسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اب بی جے پی رہنما اور مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین اکھلیش کھنڈیلوال نے ایسا کرنے شخص کو دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اکھلیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔ بولی وڈ میں موجود چند شخصیات ہمارے تاریخی حقائق مسخ کرنا چاہتی ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کو طاقت کا استعمال کر کے روکا جائے۔
سنجے لیلا بھنسالی پر حملے کے بعد فلم برادری ان کی حمایت میں سامنے آ گئی۔ کرن جوہر، عامر خان سمیت دیگر فنکاروں نے اس عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔