ممبئی :بولی وڈ میں رومانس کنگ کے نام سے معروف اداکار شاہ رخ خان نے شکویٰ کیا ہے کہ ان کو ایکشن فلموں میں دکھانے کا موقع میسر ہی نہیں آیا۔
شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی سلسلے میں بی بی سی سے بات چیت کی۔
شاہ رخ نے کہاکہ ان کے چھٹے بیٹے ابرام کو یہ فلم بہت پسند آئی اور عام لوگوں کی طرح وہ بھی 'لیلی او لیلی' نغمے پر ناچنے لگے۔
کنگ خان نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلم میں کسی کو مار رہے تھے تو ابرام بولتا، ’گو پاپا گو پاپا۔'
فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایکشن کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں ایکشن فلمیں کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ وہ بچپن میں ایکشن میں کافی اچھے تھے کیونکہ وہ جمناسٹ بھی تھے لیکن بدقسمتی سے ان کو ایکشن رول نہیں ملے اور اب تو بہت دیر ہو چکی ہے۔'
کنگ خان سے سے جب پوچھا گیا کی کیا بولی وڈ کے خانوں کے بعد 'سپر سٹار' کا رجحان ختم ہو جائے گا تو اس کے جواب میں شاہ رخ برجستہ بول اٹھے: 'ابرام ہے نا اگلا سپر سٹار۔'
شاہ رخ خان کی پچھلی فلم فین باکس آفس پر اتنی کامیاب ثابت نہیں ہوئی تھی جس کا انھیں افسوس ہے۔
تین سالہ ابرام اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کے دوران موجود تھا۔اپنے حرکتوں سے والد شاہ رخ خان کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔
Courtesy : BBC Urdu