کچھ لوگوں کو پتھر کی انگوٹھیاں پہننے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اس شوق کے باعث کوئی بھی پتھر پہن لیتے ہیں۔
لیکن ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر آپ پتھر کی انگوٹھی پہننا چاہتے ہیں تو آپ اپنے برج کے مطابق پتھر کی انگوٹھی کا انتخاب کریں۔
نیچے دی گئی تفصیلات میں ان پتھر کی انگوٹھیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو آپ کو اپنے برج کے مطابق پہننی چاہیئے۔
Aries
اگر آپ کا برج حمل ہے تو آپ کو ڈائمنڈ رنگ کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ اگر آپ لال ہیرے کی انگوٹھی پہنیں تو یہ آپ کی شخصیت کے بالکل مطابق لگے گی۔
Taurus
برج ثور والے افراد کو پیسٹل پنک ہیرے کی انگوٹھی پہنی چاہیئے کیونکہ اس برج کے لوگ بہت نرم مزاج کے ہوتے ہیں لہذا یہ ہلکا رنگ ان کی شخصیت کے مناسبت سے ہے۔
Gemini
جن افراد کا برج جوزا ہوتا ہے وہ اسٹائل پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ ان کے اسٹائل کو نوٹ کریں۔ اس برج کے لوگوں کو سونے کی انگوٹھی کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
Cancer
سرطان برج کے لوگوں کا اسٹائل کلاسی ہوتا ہے لہذا ان لوگوں کو سچے موتیوں کو ہیرے کے ساتھ انگوٹھی بناکر پہننی چاہیئے۔ اس سے ان لوگوں کا اسٹائل مزید کلاسی لگے گا۔
Leo
برج اسد والے لوگوں کو شوخ رنگ پسند ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو گولڈ یا پیلے رنگ کی انگوٹھی کا انتخاب کرنا چاہیئے کیونکہ یہ رنگ ان کے مزاج کے بالکل مطابق ہیں۔
Virgo
اس برج کے لوگ ہر چھوٹی بات پر توجہ دیتے ہیں اور ہر چیز کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں ایسے لوگوں کےلئے گولڈ ڈائمنڈ کی انگوٹھی بہترین تصور کی جاتی ہے۔
Libra
اگر آپ کا برج میزان ہے تو آپ نیلم اور ہیرے کی انگوٹھی پہنا کریں کیونکہ یہ دونوں پتھر آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
Scorpio
اگر آپ کا برج عقرب ہے تو روبی پتھر آپ کےلئے بنا ہے۔ اس برج کے لوگوں کو کالا اور لال رنگ پسند ہوتا ہے۔ لہذا آپ ڈائمنڈ کے ساتھ روبی جوڑ کر پہن سکتے ہیں۔
Sagittarius
اس برج کے لوگ بہت بہادر ہوتے ہیں اور نئے چیزوں کے تجربے کرنے سے بالکل نہیں گھبراتے ان لوگوں کی شخصیت کے مطابق جامنی رنگ بہت مناسب ہے۔ ان لوگوں کو پرپل اسپائنل کو ہیرے کا ساتھ پہننا چاہیئے۔
Capricorn
اس برج کے لوگ فیشن بھی بہت مہذب کرتے سے کرنا پسند کرتے ہیں۔ لہذا اس برج کے لوگوں کو اپنی سادگی اور خوبصورتی کو مددنظر رکھتے ہوئے خالص ہیرے کی انگوٹھی پہننی چاہیئے۔
Aquarius
فیروزہ پتھر اس برج کے لوگوں کےلئے بہت مناسب ہے۔ یہ لوگ اس انگوٹھی کو روزانہ کی بنیاد پر پہن سکتے ہیں۔ یہ پتھر نہایت خوبصورت ہوتا ہے اور اس کو پہننے سے شخصیت مزید اچھی لگنے لگتی ہے۔
Pisces
اس برج کے لوگوں کےلئے گولڈ سولٹئیر کی انگوٹھی بہترین ہے یہ انگوٹھی ان افراد کی شخصیت کو مزید خوبصورت بناتی ہے۔