ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ سنی لیونی نے کنگ خان کی فلم'رئیس'میں آئٹم نمبر 'لیلیٰ میں لیلیٰ'میں پرفارمنس کرکے سب کےدل جیت لیے۔
گانے کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پرسنی کو خان اور ان کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا،اس بارے میں سنی کا کہنا تھا کہ میں سیٹ پرشاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام سے ملی وہ بہت ہی پیارا ہے۔
انہوں نے خان اور ان کے بچوں کے درمیان رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ' والد اور بیٹے کا پیار بہت ہی انوکھا ہے ابرام ہر وقت اپنے والد کے ساتھ مصروف رہتے ہیں وہ اپنے پاپا کے بغیر رہ نہیں سکتے'۔
جبکہ شاہ رخ بھی اپنے بیٹے سے دورنہیں رہ سکتے وہ بہت اچھے اور شفیق باپ ہیں ،شوٹنگ کے دوران جب دونوں ساتھ ہوتے تھے میں انہیں پریشان نہیں کرتی تھی نہ ان کے پاس جاتی تھی،وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے تھے۔
خان کے 3(آریان،سہانا اور ابرام)بچے ہیں،اور وہ اپنے تینوں بچوں کے ساتھ بالکل ایک جیسے رہتے ہیں ،ایک بار جب ان کا بڑا بیٹا آریان فلم کے سیٹ پر آیا تو خان نے اسے بھرپور توجہ دی یہ سب کچھ دیکھنا بہت ہی کمال تھا۔
اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے سنی کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کے بہت قریب ہوں ،ہم 4 لوگ ہیں اور ساتھ کھانا کھاتے ہیں ،میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ٹیبل سیٹ کرتی ہوں اور روٹیاں بنانے میں اپنی والدہ کی مدد کرتی ہوں۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس