اپ ڈیٹ 01 فروری 2017 09:27am

سلمان خان کے والد ان کیلئے فلم کیوں نہیں لکھتے؟

 سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کیلئے فلم نہ لکھنے کی وجہ بتا دی۔

سلیم خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کیلئےفلم اس لئے نہیں لکھتے کیوں کہ اگر فلم فلاپ ہو جاتی ہے تو قصوروار اسکرین رائٹر کو ٹھہرایا جائے گا لیکن اگر کامیاب ہوگئی تو لوگ سلمان کے کام کی تعریف کریں گے۔

میڈیا پر نشر کیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں  سلیم خان نے واضح کیا کہ  کیا وجہ تھی جو انہوں نے  بجرنگی  بھائی جان کا اسکرپٹ نہیں لکھا ۔

یاد رہے سلیم خان نے جاوید اختر کے ساتھ سلیم –جاوید کے نام سے جوڑی بنائی اور 70 کی دہائی میں دیوار ،شولے اور ڈان جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments