شائع 01 فروری 2017 05:58am

'شاہ رخ کی کامیابی ماہرہ کے بغیر 'ادھوری

ممبئی:فلم رئیس کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان ایک بار پھر ثابت کرچکے ہیں  کہ بولی وڈ کے کنگ صرف وہی ہیں۔

فلم کا بڑھتا ہوا بزنس اس بات کی طرف اشارہ کررہاہے کہ خان کوئی بھی کردار ادا کریں چاہے وہ  رومینٹک ہومنفی  یا مزاحیہ ،انہیں ہر حال میں لوگوں کی پزیرائی ملتی ہے اور' وہ دلوں پر راج کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں'۔

خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'رئیس'کاآغاز نہایت شاندار انداز میں ہوا تھا اور فلم پہلے ہی دن 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی ،جبکہ 5 دنوں میں فلم 93 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور بہت جلد100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے گی۔

خان اپنی فلم کی کامیابی سے بے انتہا خوش ہیں اوراسی خوشی میں انہوں نے ایک پارٹی کا انتظام کیا جس میں  رئیس کی پوری ٹیم نے شرکت کی ،لیکن یہ تقریب فلم کی ہیروئن یعنی ماہرہ خان کے بغیر ادھوری اور پھیکی سی محسوس ہوئی۔

فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا  نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی بہت اچھی تھی اس پارٹی کے بعد ایک اور پارٹی بنتی ہے،آپ سب کا بیحد شکریہ،ماہرہ کی بہت یاد آئی'۔

اس ٹویٹ پر ماہرہ نے بھی فوراً جواب دیا اورمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ'میں بھی آپ سب کو بہت یاد کررہی ہوں'۔

پارٹی کی تصاویر دیکھئے

#KingKhan with #SunnyLeone at Grand #RaeesSuccessParty ❤️

A photo posted by Shah Rukh Khan Lovers 😘❤️ (@srk_lovers) on

#KingKhan with #SunnyLeone at Grand #RaeesSuccessParty ❤️

A photo posted by Shah Rukh Khan Lovers 😘❤️ (@srk_lovers) on

Team #Raees at Grand #RaeesSuccessParty last night in #Mumbai ❤️

A photo posted by Shah Rukh Khan Lovers 😘❤️ (@srk_lovers) on

It's a happy moment at the #RaeesSuccessParty between #shahrukhkhan #sunnyleone #nawazuddinsiddiqui @iamsrk @nawazuddin._siddiqui & @SunnyLeone

A photo posted by SRK FAN CLUB HYDERABAD (@mj_srkfan) on

بشکریہ:انڈیا ڈاٹ کام،بزنس ریکارڈر

Read Comments