شائع 01 فروری 2017 07:07am

شاہ رخ خان بیٹے کے لیے ڈاکٹر بن گئے

ممبئی:بولی وڈ  کنگ شاہ رخ خان اور ان کے چھوٹے بیٹے لٹل ابرام کا رشتہ روایتی باپ بیٹے سے کچھ بڑھ کر ہے۔

شاہ رخ ایک اسٹار ہوتے ہوئے بھی اپنے بیٹے  کو کبھی خود سے دور نہیں رکھتے،ابرام ہمیشہ اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں یہاں تک کہ انٹرویوز اور شوٹنگ کے دوران بھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ  میڈیا  نمائندوں سے بات کررہے تھے ابرام درمیان میں اپنا ایک بڑا مسئلہ لے کر  والد کے پاس آئے اور شاہ رخ نے بھی سب کچھ چھوڑکر اپنے بیٹے کو بھرپور توجہ دی۔

ابرام نے خان کے پاس آکر کہا کہ ان کا انگوٹھا درد کررہا ہے،جس پر خان نے بہت پیار سے ابرام کے انگوٹھے کا علاج کیا اور اس دوران ان کے ساتھ بہت مستیاں بھی کیں ،یہ دیکھ کر وہاں موجود لوگ  بہت محظوظ  ہوئے۔

خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ بہت ساری باتیں  کیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے مسئلے بھی حل کیے،اس پورے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی چھاگئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہ رخ کی فلم رئیس  ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار نبھائے ہیں فلم اب تک 93 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

Read Comments