شائع 09 جنوری 2016 05:49am

سلمان نے بہن کی خوشیاں لوٹادیں

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان نہ صرف فلم انڈسٹری میں بلکہ سماجی اعتبار سے بھی بہت بڑا دل رکھتے ہیں اس کی مثال ان کی منہ بولی بہنیں ہیں جن کی انہوں نے نہ صرف بہترین پرورش کی بلکہ ان کی اچھی جگہ شادیاں بھی کیں۔

شادی کے بعد بھی وہ ان کا ایک بڑے اور سمجھدار بھائی کی طرح خیال رکھتے ہیں اس کی تازہ مثال ان کی منہ بولی بہن شوئتا روہیرا کی ازدواجی زندگی ہے۔

شوئتا بولی وڈ کے اداکار پلکت سمراٹ کی اہلیہ ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیںاور اس کی وجہ تھی بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم۔

پلکت سمراٹ اور یامی گوتم کے درمیان معاشقے کی خبریں اس حد تک پھیل چکی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق کی نوبت آگئی تھی۔

پلکت نے سلمان کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں سلمان نے ایک بڑے بھائی کا فرض نبھاتے ہوئے انہیں سمجھایا اور کہا کہ وہ یامی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ،پلکت نے ان کی بات مان لی اور شوئتا کے ساتھ ہی رہنے کو ترجیح دی،اس طرح بلآخر سلمان نے اپنی بہن کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ پلکت اور شوئتا کی شادی دوہز ار چودہ میں ہوئی تھی اور سلمان کے تمام گھر والوں نے اس میں شرکت کی تھی۔

Read Comments