شائع 01 فروری 2017 11:13am

نمک کے یہ استعمالات آپ کو یقیناً حیران کردیں گے

نمک کے بغیر کھانا بالکل بے مزہ لگتا ہے۔ کھانا ہمارے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسی طرح ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں کئی ایسے کام ہوتے ہیں جن میں نمک ہمارے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

نمک کے ذریعے آپ کئی مشکل کاموں کو آسان بناسکتے ہیں اور آپ کو زیادہ پیسے خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

نمک سے آپ کیا فوائد حاصل کرسکتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

٭ مچھر کے کاٹے کا نشان

اگر مچھر کے کاٹنے سے دانے پر جلن محسوس ہونے لگے تو آپ اپنی انگلی کو پانی میں بھگو کر دانے پر لگائیں اور تھوڑا سا نمک لگا کر رگڑیں، اس ہاتھ کی جلن ٹھیک ہوجائے گی۔

٭ فرائنگ کےلئے کارآمد

جب بھی مچھلی یا گوشت کا کوئی اسٹیک تلنے لگیں تو تیل میں تھوڑا نمک ڈال دیں، اس سے تیل کی چھینٹیں نہیں اُڑیں گی۔

٭ جوتوں کی بدبو دور کرنے کے لئے

اگر آپ کے جوتوں میں سے بدبو آتی ہے تو آپ ان میں نمک چھڑک کر رکھ دیں۔ اس سے بدبو دور ہوجائے گی۔

٭ چونٹیوں سے نجات

اگر آپ کے گھر چونٹیاں بہت آتی ہیں اور آپ ان سے شدید پریشان ہیں تو ایک اسپرے بوتل میں برابر کا نمک اور پانی ملائیں اور چونٹیوں کی گزرگاہوں پر چھڑک دیں، اس سے چونٹیاں ختم ہوجائیں گی۔

٭ پھلوں کا رنگ خراب ہونے سے بچائیں

ایک پیالے میں تھوڑا نمک ڈال کر حل کرلیں پھر سیب کو اس پانی میں ڈال دیں۔ اس سے سیب کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔

٭ ہاتھوں سے پیاز کی بو دور کریں

پیاز اور لہسن کاٹنے کے بعد ہاتھوں میں بدبو آجاتی ہے اس بدبو کو دور کرنے کے لئے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح گیلا کرلیں اور پھر ہاتھوں میں نمک ڈال کریں اچھی طرح ملیں۔ اس کے بعد ہاتھوں کو دھو لیں، ساری بدبو دور ہوجائے گی۔

٭ ائیر فریشنر بنائیں

ائیر فریشنر بنانے کےلئے آپ کو 1 کپ نمک اور 20 سے 30 قطرے ایسینشل آئل کے ڈالیں یا پھر پھول کی پتیاں ڈال کر کسی جار میں رکھ دیں۔ اس سے آپ کا پورا گھر مہک اٹھے گا۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ

Read Comments