شائع 01 فروری 2017 11:08am

سشمیتا سین 23 برس بعد بھی خوبصورتی میں نمبرون

ممبئی:سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بھارت کے لیے 1994 میں پہلی بار 'مس یونیورس'(کائنات کی سب سے حسین خاتون)کاخطاب حاصل کیا۔

سشمیتا کو یہ اعزاز حاصل کیے ہوئے 23 برس کا طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ گزرے وقتوں نے ان کے چہرے پر کوئی نقوش نہیں چھوڑے ہیں۔

وہ وقت کے ساتھ مزید خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں ،23 برس بعد وہ ایک بار پھر مس یونیورس مقابلے کا حصہ بنیں  لیکن اس بار انہوں نے بطور جج فرائض انجام دئیے۔

مقابلے میں شرکت کے حوالے سے سشمیتا بہت پُرجوش تھیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹا گرام پر بھی کیا ،انہوں نے لکھا کہ '23 برس بعد پھر سے اسی جگہ پر جانا  بہت اچھا لگ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  دنیا گول ہے ،آج سے 23 برس قبل میں نے جو مقابلہ جیتا تھا آج میں واپس وہیں جارہی ہوں لیکن اس بار مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کو جج کروں گی۔

واضح رہے کہ  مقابلے میں سشمیتا سین کالے رنگ کے خوبصورت لباس  میں نظر آئیں جبکہ فائنل راؤنڈ میں  انہوں نے خوبصورت سنہرا  لباس زیب تن کیا تھا۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا

Read Comments