شائع 09 جنوری 2016 06:31am

فرحان اخترنے زندگی کی بیالیس بہاریں دیکھ لیں

ممبئی:بولی وڈ کے جانے مانے اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر فرحان اخترآج منا رہے ہیں اپنی بیالیسویں سالگرہ۔

تفصیلات کے مطابق فرحان اخترنو جنوری انیس سو چوہتر کو بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم دل چاہتا ہے سے کیااس کے بعد انہوں نے فلم لکشیا بنائی،دل چاہتا ہے میں مرکزی کردار بولی وڈ اسٹار عامر خان اور پریتی زنٹا نے ادا کئے۔

یہ فلم ان کی فنی زندگی میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی اور انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،اس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سفر رکا نہیں انہوں نے ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔

راک آن،لک بائی چانس،زندگی نہ ملے گی دوبارہ،بھاگ ملکھا بھاگ ان کے کیر ئیر کی شاندار فلمیں ہیں ،اس کے علاوہ انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرحان اختر بولی وڈ کی معروف ہستی اور شاعر جاوید اختر کے بیٹے ہیں جبکہ ان کی ماں فلم انڈسٹری کی مشہور ادادکارہ شبانہ اعظمی ہیں۔

Read Comments