شائع 09 جنوری 2016 06:37am

سلطان راہی کوہم سے بچھڑے بیس برس گزرگئے

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار سلطان راہی نو جنوری انیس سو چھیانوے کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے تھے،بیس برس گزر جانے کے بعد بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سلطان راہی کاشمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی ،انہوں نے انیس سو اکہتر میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پنجابی فلم بشیرا نے انہیںشہرت بخشی۔

اس کے بعد وہ پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے،ان کی فلم مولا جٹ نے ان کی اور فلم انڈسٹری کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ،اس کردار نے اتنی شہرت حاصل کی کہ یہ آنے والے وقت میں فلمی دنیا کی ضرورت بن گیا۔

انہوں نے سات سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا جو ایک ریکارڈ ہے اس کے علاوہ انہیں ایک سو پچاس سے زائد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ انہیں آج ہی کے دن گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا ان کی موت پاکستان کے لئے ایسا سانحہ ہے جسے کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

Read Comments