شائع 02 فروری 2017 02:20pm

اکشے کمار فلم فیئر ایوارڈ زمیں نظرانداز کئے جانے پربول پڑے

اسکرین پر مختلف کرادار اداکرنے کے حوالے سے پہچانے جانے والے اکشے کمارنے فلم فیئر ایوارڈز میں نامزد نہ ہونے پر خاموشی توڑدی ہے۔

گزشتہ  برس  تین بار 100 کروڑ کا  بزنس کرنے کے باوجوداکشےکمارکوحالیہ فلم فیئرایوارڈ زمیں بہترین اداکار کیلئے نامزد نہ کرتے ہوئے نظراندازکردیاگیا۔

اننچاس سالہ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ایوارڈز پر بھروسہ رکھتے ہیں اور اس کے بعد وہ ان کی ساکھ پر سوال نہیں اٹھانے والے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق اکشے کمار کامزید کہنا تھا کہ شاید میں ایوارڈ کا حقدار نہ ہوں کیوں کہ میرے علاوہ بہت سے دیگر اداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے 2016 میں اکشے کمارکی تین فلمیں رستم،ایئر لفٹ اور ہاؤس فلم ریلیز ہوئیں تھیں۔ رواں ماہ ان کی جولی ایل ایل بی 2سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments