کراچی : کرکٹ پر بننے والی پاکستانی فلم میں بولی وڈ اسٹار سنجے دت کو کاسٹ کرلیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجا نے جلد ایک فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے فلم بنارہے ہیں۔ سنجے دت کوہیروکاسٹ کرلیا۔
رمیزراجہ نے فلم انڈسٹری میں بھی کچھ کرنے کی ٹھان لی۔ رمیزراجہ کہتے ہیں کہ انہیں فلم میکنگ بہت پسند ہے اور وہ کرکٹ کے ذریعے دہشت گردی کو ختم کرنےکےحوالےسےجلد ایک فلم بنانےجارہےہیں۔
فلم ایکشن، سسپینس اور مصالحےسے بھرپور ہوگی۔ فلم کیلئے بھارت کے منا بھائی ایم بی بی سی ایس، سنجے دت کو بطور ہیرو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
فلم کی ہیروئن کا نام ابھی سسپینس میں رکھا گیا ہے کہ لیکن رمیزراجہ ماہرہ خان اور کترینا کیف کی اداکاری سے کافی متاثرہیں اوران کی خواہش ہے کہ دونوں اداکاراؤں سمیت شاہ رخ خان بھی ان کی ڈیبیو فلم میں کام کریں۔