پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل سدرہ بتول کا شمار ان خوش قسمت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز کی دنیا میں بہت جلد کامیابی حاصل کی۔
ان کے یادگار ڈراموں میں 'یہ زندگی ہے'،'پرورش'،'عشق ہماری گلیوں میں'اور 'داغ'شامل ہیں،اس کے علاوہ وہ بہترین 'سوپ اداکارہ'کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔
سدرہ گزشتہ ماہ کے آخر(30 جنوری)کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،ان کی نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں ان کے دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
نکاح کی تصاویر دیکھئے
بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے