فلم 'رئیس'نے 'دنگل'کو مات دےدی
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم 'رئیس'2017 کی پہلی سُپر ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے جو چند ہی دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کی رقم کماچکی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل مختلف تجزیہ کاروں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فلم کامیاب ہوگی لیکن رئیس نہ صرف کامیاب ہوئی ہے بلکہ باکس آفس پر کئی ریکارڈز بھی توڑ چکی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں ٭2017 میں 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم کنگ خان کی فلم ہو اور 100 کروڑ کا بزنس نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں ہے ،'رئیس' 2017 کی پہلی فلم ہے جو 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،یہ خان کی ساتویں فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے اس سے قبل 'چنائی ایکسپریس'،'ہیپی نیو ائیر'،'جب تک ہے جان'،'راون'،'ڈان2'اور'مائی نیم از خان'100 کروڑ کماچکی ہیں۔ ٭ری پبلک ڈے پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھارت میں عموماًفلمیں کسی تہوار یا چھٹی کے دن ریلیز کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کی زیادہ تعداد سینما کا رخ کرے ،لیکن فلم 'رئیس 'کی ریلیز کچھ وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوئی اور بھارتی ری پبلک ڈے پر ریلیز ہوئی ،اس کے باوجود فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی،ورکنگ ڈے کے باوجود لوگوں نے نہ صرف فلم دیکھی بلکہ بھرپور انداز میں پزیرائی بھی کی۔ ٭جنوری میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھارت میں اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ جنوری میں ریلیز ہونے والی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ عامر خان اپنی فلمیں دسمبر اور سلمان خان سال کے وسط میں ریلیز کرتے ہیں،لیکن شاہ رخ نے اس خیال کو غلط ثابت کردیا ۔فلم رئیس جنوری میں 92.25 کروڑ کا بزنس کرکے تمام مفروضوں کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ٭شاہ رخ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا