کراچی پولیس کااہلکارلاڑکانہ کےقریب قتل

شائع 09 جنوری 2016 07:42am

لاڑکانہ:سندھ ریزرو پولیس کراچی کے اہلکار کو لاڑکانہ کے قریب بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدابخش بھٹو میں پیش آیا، مقتول پولیس اہلکار اکبر جروار نے بااثر افراد کے خلاف نکاسی آب کا معاملہ اٹھایا تھا، ملزمان نے پہلے اکبر جروار کو اینٹوں اور چاکو کے وار سے زخمی کیا اور پھر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس اہلکار اکبر جروار ایس آر پی کراچی میں تعینات تھا اور اہلخانہ سے ملنے لاڑکانہ گیا تھا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پانچ افراد کیخلاف درج کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم ندیم جروارکو گرفتار کرلیا گیا ہے،دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments