Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا،چار سالہ بچے کا تعلق رحیم یار خان سے ہے،محکمہ صحت نے پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں دوہزار سولہ کے آغاز میں ہی پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے،چارسالہ زرگل رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد کا رہائشی ہے ،دو دسمبر دو ہزار پندرہ کو بچے میں مرض کی نشاندہی ہوئی، بچے کو روٹین ایمونائزیشن کی صرف ایک ڈوز ہی پلائی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے نمونوں کے بعد بچے میں مرض کی تصدیق کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت زرائع کے مطابق رحیم یار خان سے چار سال بعد کوئی پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے ،سال کے شروع میں ہی پولیو کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت نے بھی صوبے بھر میں پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ،گیارہ جنوری کو صوبہ بھر میں مہم کا آغاز ہوگا۔
لاہور:پنجاب میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا،چار سالہ بچے کا تعلق رحیم یار خان سے ہے،محکمہ صحت نے پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں دوہزار سولہ کے آغاز میں ہی پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے،چارسالہ زرگل رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد کا رہائشی ہے ،دو دسمبر دو ہزار پندرہ کو بچے میں مرض کی نشاندہی ہوئی، بچے کو روٹین ایمونائزیشن کی صرف ایک ڈوز ہی پلائی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے نمونوں کے بعد بچے میں مرض کی تصدیق کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت زرائع کے مطابق رحیم یار خان سے چار سال بعد کوئی پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے ،سال کے شروع میں ہی پولیو کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت نے بھی صوبے بھر میں پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ،گیارہ جنوری کو صوبہ بھر میں مہم کا آغاز ہوگا۔