شائع 04 فروری 2017 10:47am

آلو کے چھلکوں کا جادوئی کمال

بالوں کا سفید ہونا بوڑھاپے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جوان لوگوں کے سر میں بھی سفید بال نمودار ہوجاتے ہیں۔

صرف ایک سفید بال بھی ہمیں پریشان کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے اور اس ایک بال کو دیکھتے ہی لوگ مارکیٹ کی طرف بھاگتے ہیں اور فوراً ہیئر ڈائی خرید کر لے آتے ہیں۔

ہیئر ڈائی میں کئی طرح کے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جن سے بال روکھے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ مسلسل ہیئر ڈائی استعمال کرنے سے بالوں میں سے رونق ختم ہوجاتی ہے۔

سفید بالوں کو روکنے کے لئے قدرتی اجزاء بہترین آپشن ہیں۔ آلو وہ بہترین سبزی ہے جس کے باعث آپ کے بال پھر سے کالے ہوسکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو ایک سے دو آلو کے چھلکے اتار کر ان کو 2 کپ فریش پانی میں 10 سے 15 منٹ تک کے لئے ابالنا ہے۔

جب  چھلکے اچھی طرح ابل جائیں تو چھلکوں کو اور پانی کو الگ الگ کردیں۔ چھلکوں والے پانی کو ضائع نہیں کریں بلکہ ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔

بال شیمپو سے دھونے کے بعد اچھی طرح تولیہ سے خشک کرلیں، اب آلو کے چھلکے والے پانی سے اپنے بال دھو لیں۔ بالوں کو ہیئر برش کی مدد سے جڑوں سے دھوتے ہوئے آخر تک آئیں اور پھر تولیہ سے خشک کرلیں۔

اس پانی سے آپ کو اپنے بالوں میں چند ہی دنوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔ آپ اس پانی کو کسی پرانی شیمپو کی بوتل میں ڈال کر رکھ بھی سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments