افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،20 شدت پسند ہلاک

شائع 09 جنوری 2016 08:00am

خیبرایجنسی:افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے بیس شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی سے متصل افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی جاسوس طیارے نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے بیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں داعش کا مرکزبھی تباہ کردیا گیا۔

Read Comments