اپ ڈیٹ 06 فروری 2017 08:37am

شردھا کپور حسینہ پارکر کے روپ میں پہلی بار منظر عام پر

ممبئی:بھارت کے خطرناک ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر بننے والی فلم 'حسینہ-دی کوئین آف ممبئی'کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم میں حسینہ کا کردار بولی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور ادا کررہی ہیں ،اور پوسٹر میں ان کی پہلی جھلک نے ثابت کردیا کہ ان سے بہتر  کوئی اور یہ کردار ادا نہیں کرسکتا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم میں شردھا کا کردار  حسینہ کی 17 اور 40 سال کی عمر کے درمیان گھومتا ہے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 'میں یہ کردار  نبھاتے ہوئے پُرجوش ہونے کے ساتھ نروس بھی تھی،حسینہ کا کردار نبھا نا میرے لیے کافی مشکل اور چیلنجنگ تھا ،امید کرتی ہوں کو لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ حسینہ پارکر  گزشتہ 3 سال قبل 2014 میں اس دار فانی سے کوچ کر چکی ہیں ،یاد رہے کہ شردھا کی گزشتہ ماہ  آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ فلم 'اوکے جانو'ریلیز ہوئی ہے،لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

لہٰذا شردھا کو اب اپنی نئی فلم 'حسینہ-دی کوئین آف ممبئی' سے کافی امیدیں وابستہ ہیں،فلم رواں سال 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

شردھا کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا فلم کا پوسٹر

#Haseena

A photo posted by Shraddha ~ (@shraddhakapoor) on

Read Comments