شائع 06 فروری 2017 09:38am

دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانے سے قبل ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

کہیں بھی جائیں تو ان وہاں تمیز اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اب خواہ وہ کوئی مارکیٹ ہو یا پھر کسی ڈاکٹر کا اپائنمنٹ ہو۔

اگر آنے والے دنوں میں آپ کا اپنے ڈینٹسٹ سے اپائنمنٹ ہے تو ذیل میں بیان کی جانے والی باتوں کا خیال رکھتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

٭ برش نہیں کریں

جب بھی دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جائیں تو اس قبل اپنے دانت برش نہیں کریں۔ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ منہ کی بو سے نجات کے لئے دانت برش کرنا اچھا آئیڈیا ثابت ہوسکتا ہے لیکن ڈینٹسٹ کی نظر میں یہ غلط کام ہے۔

٭نزلہ زکام میں آرام کریں

اگر ڈاکٹر سے اپائٹمنٹ والے دن آپ کو نزلہ یا بخار ہورہا ہے تو آپ اپنا اپائنمنٹ آگے کردیں۔

٭ جم نہیں جائیں

جس دن ڈینٹسٹ کے پاس جانا ہو تو کوشش کریں کہ اس دن جم جلدی چلے جائیں یا پھر جم سے چھٹی کرلیں۔

٭ موبائل سے بریک لیں

اپنے نمبر کا انتظار کرتے ہوئے یا ڈینٹل چیئر پر بیٹھ پر اپنا فون ہرگز استعمال نہیں کریں۔

٭ اپوائنمنٹ احترام سے کینسل کریں

اگر کسی وجہ سے اپنا اپائنمنٹ کینسل کرنا پڑ جائے تو اس کو بہت احترام کے ساتھ منسوخ کروائیں۔

٭ بچوں کو تمیز سیکھا کر لے جائیں

اگر آپ ڈاکٹر کے پاس اپنے بچوں کو بھی لے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھے رہیں اور شرارتیں کرنے سے باز رہیں۔

٭ سگریٹ نوشی نہیں کریں

سگریٹ نوشی اول تو کرنی ہی نہیں چاہیئے لیکن اگر آپ کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ جس دن ڈاکٹر کے پاس جانا ہوں اس دن جانے سے قبل سگریٹ نوشی بالکل نہیں کریں۔

٭ لپ اسٹک نہ لگائیں

چونکہ دانتوں کا معائنہ کیا جاتا ہے بہتر یہی ہے کہ آپ ڈاکٹر کے ہاں لپ اسٹک لگاکر نہیں جائیں البتہ کوئی ٹرانسپیرنٹ گلوس لگالیں۔

٭سوالات کریں

اپنے معالج سے کوئی بھی بات کرتے ہوئے گھبرائیں نہیں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی بھی تکلیف یا دانتوں میں درد ہے تو اپنے معالج کو اس چیز سے آگاہ کریں۔

٭ ڈینٹل عادت سے متعلق جھوٹ نہیں بولیں

اپنے معالج سے ڈینٹل عادت سے متعلق چھوٹ ہرگز نہیں بولیں۔ اگر آپ دن میں بس 1 بار برش کرتے ہیں تو یہی بات اپنے معالج کو بتائیں۔

٭منہ کی بدبو

اگر بات چیت کے دوران آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے اور اس شرمندگی سے بچنے آپ چپ کا سہارا لیتے ہیں تو بالکل غلط کرتے ہیں۔ اپنے معالج کو اس بات سے ضرور آگاہ کریں اور بات کرتے ہوئے ہرگز نہیں گھبرائیں۔

Read Comments