شائع 06 فروری 2017 04:24pm

اکشے کمار قانونی مسائل کا شکار

بولی وڈااداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم جولی ایل ایل  بی 2 قانونی مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔  پیر کے روز  جے پور کی عدالت نے  مبینہ طور پر  اکشے کمارکو ان کی فلم میں  کردارپرطلب کر لیا۔

ذرائع کےمطابق ہے 49سالہ اداکار کو 10مارچ سے قبل عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔کہا گیا ہے کہ فلم میں اکشے کے کردار نے   وکالت کے پیشے کو  کو توڑ مروڑ کر پیش کیا  ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

فلم میں سورب شوکلا ، انو کپور ، ہمہ قریشی بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔

  سُبھاش کپور کی زیر ہدایت بننے والی یہ فلم 10 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

 واضح رہے یہ فلم 2013میں ارشد وارثی کی ریلیز ہونے والی  فلم جولی ایل ایل بی کا   دوسرا حصہ ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments