شائع 06 فروری 2017 06:11pm

سلمان اور کرشمہ'جڑواں 2' میں مہمان کردار ادا کرینگے

بولی وڈ کےمداحوں  کیلئے  خوشخبری  ورون دھون کی فلم' جڑواں 2 '  میں سلمان خان اور کرشمہ کپور بھی  اپنی اداکاری کے جوہر دکھا  ئیں گے۔

اس بات کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر نے حال ہی میں کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ فلم میں وہ مہمان کردار اد ا کریں گے۔

فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا کا کہنا تھا کہ سلمان اور کرشمہ کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی فلم کا حصہ بنیں گیں۔ ان کا فلم میں کوئی مخصوص کردار نہیں ہوگالیکن وہ مہمان کردارمیں نظر آئیں گے۔

ڈیوڈ دھون کی زیر ہدایت بننے والی فلم جڑواں 2 میں تاپسی پنو اور جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments