شائع 07 فروری 2017 07:38am

جوڑوں میں درد کا شکار ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں

جوڑوں کے درد کی کئی بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ چوٹ لگ جانا ، گٹلی بن جانا کسی جگہ گرنے کے باعث ہڈی کا ٹوٹ جانا، اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں،

یقینا یہ مسئلہ خواتین میں مردوں  کی مناسبت کم ہوتا ہے مگر یہ انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے، اور اس کا مکمل علاج بیحد ضروری ہے۔

لوگوں کی غذاء بھی جوڑوں میں درد کی اہم وجہ بنتی ہے، دودھ کا کم استعمال، اور دیگر صحت بخش اشیاء کے بجائے نا قص غذاؤں کو کھانا آپ کی بڈیوں میں کمزوری پیدا کرتا ہے اور اس کا سب سے ذیادہ اثر جوڑوں پر پڑتا ہے۔

آ ج ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔ جن کا پرہیز آپ کے درد میں خاطر خواہ کمی لا سکتا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ جن لوگوں کو جوڑوں کا درد ہے وہ ان غذاؤں کو کھانے سے اجتناب برتیں کیوں کہ یہ ان کے استعمال سے ان کے درد میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔

چینی*

کوشش کیجئے کہ چینی کا استعمال جس حد تک ہو سکے کم کیجئے، چینی کا زیادہ استعمال آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ بڈیوں پر زیادہ زرو پڑنے کی وجہ سے درد شدت اختیار کر لیتا ہے۔

میدہ*

میدے سے بنی اشیاء، جیسے بریڈ ، کیک ، بسکٹ کو بھی کھانے سے پرہیز کیجئے یہ بھی وزن میں زیادتی کا باعث بنتی ہیں اور  اس سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔۔

گوشت*

لال گوشت، یا تیار کردہ گوشت (ریڈ میٹ ، پروسسیسڈ میٹ) میں کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جیسے کہ پیورئن اور نئیٹریٹ جو کہ آپ کے جسم میں بیماری پیدا کر سکتے ہیں ان سے پرہیز آپ کی صحت کے لئے مفید ہے۔

ڈیری پروڈکٹس*

ڈیری پروڈکٹس جیسے کہ دودھ دہی، خاص کے وہ جو مارکیٹیوں میں تیار کردہ ملتی ہیں ان کو استعمال کرنا آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس میں موجود کیمیکلز آپ کےجوڑوں میں موجود درد کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

(کورن آئل (مکئی کے تیل*

ہم نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ہم کوئی چپس لیتے ہیں تو اس پر یہ چیز واضح لکھی نظر آتی ہے کہ یہ کورن آئل یعنی مکئی کے تیل  اور مارکنڈائز سے تیار کی گئی ہیں ، ان کی اضافی مقدار آپ کے جوڑوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں ۔

نمک*

نمک کا زیادہ استعمال بھی جوڑوں کے لئے بیحد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہذا کوشش کیجئے کہ اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم سے کم رکھئیے ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے 

Read Comments