اپ ڈیٹ 23 فروری 2017 09:18am

صنم جنگ  کی بیٹی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ کے گھر گزشتہ برس  نومبر میں ایک خوبصورت سی بیٹی نے جنم لیا،صنم کی بیٹی کی اب تک کوئی بھی تصویر میڈیا پر نہیں آئی تھی۔

اور اب انہوں نے  انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے تصویر میں صنم  اور ان کے شوہر  عبدل قسام جعفری  اپنی بیٹی علایا  جعفری کو پیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ صنم نے اپنے کیرئیر کی شروعات 2008 میں بطور وی جے سے کی،اس کے بعد انہوں نے مختلف پروگرامز کی میزبانی کی اور اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کے مقبول ڈراموں میں 'دل مضطر'،میرے ہم دم  میرے دوست 'وغیرہ قابل ذکر ہیں،کیرئیر میں کامیابی ملنے کے بعد  صنم  گزشتہ سال جنوری  میں  پائلٹ قسام جعفری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

صنم کی بیٹی کی تصویر دیکھئے

Our sweet little princess !This is the only picture that I've shared of Alaya,the others rotating on the Internet are fake and photoshopped. Would love to thank everyone for the duas. Love you all ♥️ #family #motherhood #littleprincess #sobabyphotography

A photo posted by Sanam Jung (@jung_sanam) on

Hello world! #mommyandme #mysweetheart #littlemunchkin #mommylove💕 #motherhood #littleAlaya #theloveofmylife #mybestfriend .

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam) on

Read Comments