Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، اور تمام جماعتیں مل کر حکومتی امور چلارہی ہیں،اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام جماعتیں مل کر حکومتی امور چلا رہی ہیں، کوشش ہے بلوچستان میں بھائی چارے کی فضا کو مزید آگے بڑھایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان ہمیں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح عزیز ہے،ملک کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے،نوازشریف کا کہنا تھا کہ گوادر سے خیبرپختونخوا تک ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے ختم ہوں گے،بلو چستا ن میں مزید اچھے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے،وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ آج کا بلوچستان پچھلے دس پہلے سال کے بلوچستان سے بہت بہتر ہے۔