شائع 07 فروری 2017 03:38pm

سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم سے اہم کردار ہٹا دیا گیا

سنجے  دت کی'زندگی'  پر راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلم جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، رواں سال اس کے سب منتظر ہیں۔

فلم میں سنجے دت کی زندگی کچھ انتہائی مشکل لمحات کو دکھایا جائے گا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق ان کی زندگی میں مادھوری ڈکشٹ کے حصے کو فلم سے ہٹادیا گیا ہے۔

سنجے زندگی پر مبنی یہ فلم رواں برس کرسمس کی تاریخوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں سونم کپور اور رادھیکا آپٹے بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

بشکریہ زی نیوز

 

Read Comments