ارشد وارثی ایک بار پھر'سرکٹ'بننے کیلئے تیار
ارشد وارثی منا بھائی فرینچائز کی تیسری فلم کا حصہ بننے کیلئے پر جوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مزیدار ہے۔
راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت 2003میں بننے والی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا دوسرا پارٹ لگے رہو منا بھائی 2006 میں ریلیز ہوا۔
دوسراپارٹ ریلیز ہونے کے 11سال بعد اب ارشد وارثی پھر سے اپنا مشہور کردار سرکٹ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ یہ فلم آج کے وقت سے مطابقت رکھتی ہے۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ یہ مزاحیہ ہے، جزباتی ہے اور اپنے اند ایک پیغام رکھتی ہے۔
راج کمار ہیرانی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھا ہے کہ راجو نے اس بارے میں سب کو بتا دیا ہے۔ اس فلم میں بہت مزاح آئے گا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
Read Comments