Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد رواں ماہ ایران کا دورہ کرے گا ،ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے درآمدی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔سرکاری حکام کے مطابق مذکرات میں بلوچستان کے لیے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کے حوالے سے بجلی کی خریداری اور قیمت کے تعین کے حوالے سے بات کی جائے گی ، منصوبے کے تحت ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی درآمد کے لیے ستر کروڑ ڈالر کی لاگت سے زاہدان سے کوئٹہ تک چھ سو اٹھہتر کلومیٹرکی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے کا آغازرواں سال متوقع ہے جو چارسال میں مکمل ہوگا ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان متوقع مذاکرات میں چوہترمیگاواٹ بجلی کے معاہدے کی تجدید کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد رواں ماہ ایران کا دورہ کرے گا ،ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے درآمدی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
سرکاری حکام کے مطابق مذکرات میں بلوچستان کے لیے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کے حوالے سے بجلی کی خریداری اور قیمت کے تعین کے حوالے سے بات کی جائے گی ، منصوبے کے تحت ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی درآمد کے لیے ستر کروڑ ڈالر کی لاگت سے زاہدان سے کوئٹہ تک چھ سو اٹھہتر کلومیٹرکی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔
منصوبے کا آغازرواں سال متوقع ہے جو چارسال میں مکمل ہوگا ایرانی اور پاکستانی حکام کے درمیان متوقع مذاکرات میں چوہترمیگاواٹ بجلی کے معاہدے کی تجدید کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔