شائع 08 فروری 2017 06:51am

قرآن کی تلاوت سے سکون محسوس ہوتا ہے'،لنڈسے لوہان'

نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس معروف  اداکارہ لنڈسے لوہان نے عربی ٹاک شو کے مقبول میزبان شعیب راشد  سے 2015 میں نیویارک سٹی میں لی گئی تصویر(جس میں انہوں نے ہاتھ میں'قرآن مجید'اٹھایا ہوا ہے) کے بارے میں وضاحت سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ 'میں نے صرف ایک مقدس کتاب اٹھائی ہوئی تھی،لیکن امریکیوں کو یہ پسند نہیں آیا وہ مجھ پر تنقید کرنے لگ گئے،ان کا کہنا تھا کہ 'جب میرے  پاس قرآن ہوتا ہے تومجھے  ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں محفوظ ہوں'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  وہ  اسلامی طریقے سے عبادت  کرنےاور روزے رکھنے کی کوشش کرتی ہیں ،انہوں نے کہا  کہ  رمضان میں  3 روزے رکھے،یہ مشکل تھا لیکن مجھے اچھا  محسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'انہوں نے قرآن کے 15 صفحات کا انگلش میں مطالعہ کیا ہے  اور وہ اسے عربی میں بھی پڑھنے کی کوشش کرتی ہیں ،اس کے علاوہ وہ اپنے موبائل فون میں موجود ایک ایپ کے ذریعے قرآن کی تلاوت سنتی ہیں۔

شو کے میزبان راشد کی جانب سے کیے جانے والے سوال کہ جب آپ قرآن پڑھتی ہیں آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے کہ جواب میں لنڈسے نے کہا کہ'مجھے سکون  ملتاہے'۔

واضح رہے کہ  انٹرویو کے دوران لوہان نے مذہب تبدیل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اسلام بطور مذہب اختیار نہیں کررہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ قبل لوہان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھیں اور 'اسلام و علیکم' کا اسٹیٹس ڈالا تھا جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بشکریہ:فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام

Read Comments