Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تہران:ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا اصل چہرہ دکھایا جس کیلئے شکر گزار ہیں۔
ایراینی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنا پہلا بیان دے دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران گزشتہ 30سال سے کہتا آرہاہے کہ امریکی انتظامیہ بد عنوانی کا شکار ہے اور اب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس کی تصدیق کردی۔
ایرانی صدر علی خامنہ ای کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے پر تنقید اور ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سامنے آیا۔
خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ کوئی دشمن ایرانی قوم کو مفلوج نہیں کرسکتا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں ان سے خوفزدہ ہونا چاہیےلیکن ایرانی قوم امریکی صدر کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔
امریکی صدر نے 29جنوری کو ایرانی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور کیا وہ اس بات کی قدر نہیں کریں گے کہ صدر اوباما ان کے ساتھ کتنے مہربان تھےلیکن میں نہیں ہوں۔
دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ہر کوئی مستفید ہوگا اور یہ معاہدہ ان تمام ممالک کے لئے مثال بنے گا جو استحکام اور سیکیورٹی پر بات کرتے ہیں۔