مٹھی اورننگرپارکرمیں بچے سمیت3افراددم توڑگئے

شائع 09 جنوری 2016 09:59am

تھرپارکر:مٹھی اور ننگرپارکر میں مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہوکر نو ماہ کے بچے سمیت تین افراد دم توڑ گئے، رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی۔

سول اسپتال مٹھی سے منتقل کیے جانے والا نو ماہ کا بچہ سول اسپتال حیدرآباد میں دم توڑ گیا، جبکہ سول اسپتال مٹھی میں پچپن سالہ آملہ اور تحصیل اسپتال ننگرپارکر میں ساٹھ سالہ عثمان دم توڑ گئے، جس کے بعد آج وبائی امراض مین مبتلا ہوکر نو ماہ کے بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جبکہ رواں سال کے ابتدائی نو دنوں میں ہلاکتون کی تعداد اکیس ہوگئی ہے،تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں بیالیس بچے زیر علاج ہیں اور آج مزید دو بچوں کو سول اسپتال مٹھی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments