محض 3 دن میں 10 پاؤنڈ گھٹانے والی ڈائٹ میں کم تعداد میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں جس کے سبب وزن جلدی گھٹتا ہے۔
صرف 3 دن میں 10 پاؤنڈ کم کرنے کے لئے ذیل میں دی گئی ڈائٹ پر عمل کرنا ہوگا۔
پہلا دن
ناشتہ: بلیک کافی، پانی، چائے یا آدھا گلاس گرپ فروٹ جوس، 1 ٹوسٹ کا سلائس مونگ پھلی کے مکھن کے ساتھ۔
دوپہر کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا پھر چائے، 1 سادہ ٹوسٹ کا سلائس۔
رات کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا چائے، 1 کپ ہرے بینز، 1 کپ چقندر، 1 کپ وینیلا آئس کریم اور 1 چھوٹا سیب۔
دوسرا دن
ناشتہ: بلیک کافی، پانی یا چائے، 1 انڈہ (کسی بھی قسم کا)، 1 کیلا اور 1 سادہ ٹوسٹ کا سلائس۔
دوپہر کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا چائے، کم چکنائی والے چپس اور 1 کپ پنیر۔
رات کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا چائے، آدھا کپ گاجریں، 1 کپ گوبھی، 1 کیلا اور آدھا کپ ونیلا آئس کریم۔
تیسرا دن
ناشتہ: بلیک کافی، پانی یا چائے، کم چکنائی والے چپس، 1 انڈہ، چیڈر چیز کا 1 سلائس اور چوتھائی گلاس سیب کا جوس۔
دوپہر کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا چائے، 1 سخت ابلا ہوا انڈۃ، 1 چھوٹا سیب اور 1 سادہ ٹوسٹ کا سلائس۔
رات کا کھانا: بلیک کافی، پانی یا پھر چائے، 1 کپ ابلی چکن، 1 کپ ہرے بنیز یا گوبھی، 1 کپ چقندر، 1 چھوٹا سیب اور آدھا کپ ونیلا آئس کریم۔
جب آپ 3 دن میں یہ ڈائٹ مکمل کرلیں تو 4 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ 3 دن کے لئے یہ ڈائٹ کرسکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔