منیشا کوئرالا نرگس دت کا کردار ادا کرینگی
رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کردار ادا کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔فلمسازوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ منیشا کوئرالا فلم سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا کردار ادا کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منیشا کوئرالا کو فلم میں نرگس دت کا کردار سونپا گیا ہے۔
فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ جی ہاں منیشا، نرگس جی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ زبردست خاتون ہیں۔ ہم بہت سی اداکاراؤں کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ منیشا کے انتخاب کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے کینسر کو شکست دی ہے، اور اس سب سے گزری ہیں۔جب ہم ملے تو انہوں نے مجھے اپنی بیماری کے متعلق بتایا۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ منیشا فلم میں پریش راول کے مقابل کردار ادا کریں گی ، جو سنیل دت کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اداکارہ دیا مرزا، سونم کپور اور انوشکا شرما بھی اداکار وکی کوشل اور جم سورابھ کے ساتھ فلم کا حصہ ہیں۔
سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ زی نیوز