اپ ڈیٹ 10 فروری 2017 06:25am

کیا آپ جانتے ہیں بولی وڈ کی سب سے چھوٹے قد کی اداکارہ کون سی ہیں؟

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اداکارائیں موجود ہیں ،لوگ اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کو اسکرین یا بڑے پردے پر دیکھتے ہیں جبکہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو حقیقت میں ان ہیروئنز کو دیکھ پاتے ہیں وہ بھی بہت دور سے لہٰذا اصل میں یہ اداکارائیں کیسی نظر آتی ہیں ،ان کے بال ،آنکھیں اور قد کیسا ہے یہ جاننا بہت ہی مشکل ہے۔

مداحوں کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے یہاں  بولی وڈ اداکاراؤں کی  اصل ہائیٹ پیش کی جارہی ہے۔

سنی لیونی

بولی وڈ کی 'لیلیٰ' سنی لیونی  کا شمار گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،ان کا قد ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے،وہ5 فٹ4 انچ  لمبی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا  بولی وڈ کے ساتھ ہولی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں  ،وہ  نہ صرف اداکاراؤں بلکہ بہت سے اداکاروں جن میں سلمان خان،شاہ رخ خان وغیرہ شامل ہیں سے بھی لمبی ہیں ،دیپیکا کی ہائیٹ 5 فٹ 9 انچ ہے۔

انوشکا شرما

انوشکا کا قد بھی دیپیکا کے برابر ہے ، یعنی وہ بھی 5 فٹ 9 انچ لمبی ہیں ،حال ہی میں انوشکا کی نئی فلم 'پھلوری'کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں وہ ایک بھوت کا کردار نبھائیں گی ،ان کے مداحوں کو  پھلوری کا بے صبری سے انتظار ہے۔

کترینہ کیف

بولی وڈ کے باربی ڈول کترینہ کیف  دیپیکا سے صرف ایک انچ چھوٹی ہیں ،ان کی ہائیٹ 5 فٹ 8 انچ ہے۔

سونم کپور

خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سونم کپور  گزشتہ برس فلم'نیرجا'میں بہترین پرفارمنس دینے پر بے تحاشہ داد سمیٹ چکی ہیں ان کا قد 5 فٹ 8 انچ ہے۔

کنگنا رناوت

بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت بھی 5 فٹ8 انچ لمبی ہے ،کنگنا بہت جلد فلم 'رنگون'میں نظر آئیں گی جس میں ان کےساتھ سیف علی خان اور شاہد کپور مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔

ایشوریا رائے

سابق حسینہ عالم اور معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔

جیکولین فرنینڈس

مس سری لنکا اور خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس  بھی ایشوریا رائے کی طرح 5 فٹ 7 انچ لمبی ہیں۔

پریانکا چوپڑا

سال 2000 میں 'مس ورلڈ'کاخطاب جیتنے والی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بولی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی نام کمایا ہے ان کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے۔

سوناکشی سنہا

بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا  دیکھنے میں تو کافی لمبی لگتی ہیں لیکن  ان کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے وہ بہت جلد فلم'بیگم جان 'اور'نور'میں نظر آئیں گی۔

شردھا کپور

ماضی کے معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بولی وڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں ،حال ہی میں ان کی فلم'اوکے جانو'ریلیز ہوئی ہے ،شردھا کا قد 5فٹ 6 انچ ہے۔

سشمیتا سین

سابقہ 'مس یونیورس'سشمیتا سین بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف اپنی ،خوبصورتی،جاندار اداکاری اور اخلاق کی وجہ سے بلکہ اپنے لمبے قد کے لیے بھی بیحد شہرت رکھتی ہیں ، ان کا قد 5 فٹ 9 انچ ہے۔

کرینہ کپور خان

بولی وڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے  ،مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اس  اداکارہ کا قد  5 فٹ5 انچ ہے۔

الیانا ڈی کروز

فلم 'رستم' اور' پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  الیانا ڈی کروزکا شمار بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کی ہائیٹ بھی بے بو کی طرح 5 فٹ 5 انچ ہے۔

پرینیتی چوپڑا

چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا  فلم 'عشق زادے'کے ذریعے بولی وڈ میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں  ،پرینیتی بھی 5 فٹ 5 انچ لمبی ہیں۔

عالیہ بھٹ

گزشتہ برس فلم ڈئیر زندگی'اور 'اڑتا پنجاب 'میں بہترین پرفارمنس کے باعث لوگوں کی  دادوصول کرنے والی معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ  کا قد 5 فٹ 3 انچ ہے۔

کاجول

اداکارہ کاجول کو بولی وڈ میں تقریباً 25 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کا جادو آج بھی لوگوں پر اسی طرح قائم ہے جیسے 25 سال پہلے تھا،ان کے مداحوں کی تعداد آج بھی کسی   نئی اداکارہ سے زیادہ ہے ،بولی وڈ کی اس خوبصورت اداکارہ کی ہائیٹ 5 فٹ 2 انچ ہے،اپنی ہائیٹ میں اضافے  اور لمبی نظر آنے کے لیے کاجول اونچی ایڑی والی سینڈل پہنتی ہیں۔

رانی مکھرجی

اداکارہ رانی مکھرجی  بھی اپنی کزن کاجول کی طرح صرف 5 فٹ 2 انچ لمبی ہیں ،کم ہائیٹ کے باوجود انہوں نے اپنی خوبصورت شخصیت کو برقرار رکھا ہوا ہے،کاجول اور رانی مکھرجی بولی وڈ کی سب سے کم ہائیٹ والی اداکارائیں ہیں۔

بپاشا باسو

سال 2015 میں ہارر فلم'الون'میں نظر آنے والی اداکارہ بپاشا باسو   کاشمار بولی وڈ کی لمبی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ا ن کا قد 5 فٹ 6.5انچ ہے۔

شلپا شیٹی

شلپا شیٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید حسین ہوتی جا رہی ہیں ،ان کی ہائیٹ 5 فٹ 8 انچ ہے۔

بشکریہ:انڈیا ٹائمز ڈاٹ کام

Read Comments