اپ ڈیٹ 10 فروری 2017 06:38am

بالآخر شاہد کپور کی بیٹی کی تصویر منظر عام پر آگئی

ممبئی:بولی وڈ اسٹار شاہد کپور  کے گھر گزشتہ برس 26 اگست کو  ایک خوبصورت سی بیٹی نے جنم لیا ،لیکن اتنے ماہ گزرنے کے باوجود شاہد نے اپنی بیٹی کو اب تک میڈیا سے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔

اس کے پیچھے کیا وجہ تھی یہ تو وہی جانتے ہیں لیکن  گزشتہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی بیٹی میشا کے پیروں کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کے موزے پہنے ہوئے تھے لیکن چہرہ نظر نہیں آرہا تھا۔

Mi-shoe ❤️

A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

اپنے پسندیدہ اسٹار کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ بے تاب تھے لہٰذا  مداحوں کی بے چینی دیکھتے ہوئے شاہد نے بالآخر بیٹی کی تصویر جاری کردی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  شاہد نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ میرا راجپوت اور بیٹی میشا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں میرا  بیٹی کو پیار کرتی نظر آرہی ہیں  جبکہ میشا براہ راست کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں  ،شاہد نے تصویر کے ساتھ پیغام'ہیلوورلڈ'درج کیا ہے۔

 

Hello world. 🌼

A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

واضح رہے کہ  میشا کو دنیا میں آئے 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ،جب سے میشا نے جنم لیا ہے شاہد اپنی بیٹی کی سیکیورٹی کے لیے بہت  محتاط ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ کچھ عرصہ قبل   چندفوٹو گرافرز کی جانب سے میشا کی تصاویر کھینچنے پر شاہد بہت برہم ہوئے تھے اور کافی غصے میں کہا تھا کہ 'آپ لوگوں کو سمجھنا چاہئے ایک چھوٹی سی بچی کی دو فٹ دور سے تصاویر لینے پر اس کی آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے'،میں بہت جلد  میشا کی تصویر شیئر کروں گا آپ تھوڑا انتظار کریں۔

Read Comments