دل کے امراض میں صرف دل کا دورہ شامل نہیں ہوتا بلکہ دل کے کئی امراض ہوتے ہیں جن کی علامات ہمارے جسم میں نمودار ہوتی ہیں۔
ذیل میں انہی علامات کا ذکر کیا جارہا ہے جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا دل صحت مند نہیں ہے۔
وہ علامات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
٭ تھکن ہوجانا
اگر آپ کو روزمرہ کے معمولی کام کرنے سے بھی تھکن ہوجاتی ہے اور سستی کے باعث دیگر کام نہیں کرتے پاتے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا دل بالکل بھی صحت مند نہیں ہے۔
٭ ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر سے دل کا دورہ پڑنے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں اور کولیسٹرول والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
٭ مسلسل کھانسی
اگر آپ کو مسلسل کھانسی رہتی ہے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔ مسلسل کھانسی رہنے سے دل کے امراض ہونے کا خطرہ رہتا ہے اور اس سے پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
٭ سوتے ہوئے سانس لینے میں دشواری
اکثر لوگوں کی رات کو سوتے ہوئے آنکھ کھل جاتی ہے اور اس کی وجہ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ سوتے ہوئے آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جس کی سے لوگوں کو کھینچ کے سانس لینا پڑتا ہے اور اس سے ان کی نیند میں بھی خلل پیدا ہوتا ہے۔
٭ پاؤں میں سوجن
پاؤں میں سوجن رہنا بھی خطرے کی علامت ہے۔ جب آپ کا دل صحیح طور پر خون پمپ نہیں کررہا ہوتا تو اس سے آپ کے جسم میں موجود ٹیشوز میں اضافی سیال بننے لگتا ہے اور اس طرح آپ کے جسم کے مختلف حصوں میں سوجن ہونے لگتی ہے۔
٭ گردن اور جبڑے کا درد
لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کا درد صرف سینے میں ہوتا ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ گردن اور جبڑے میں درد کا ہونا انجائینا پین کی علامت ہوتا ہے۔
٭ سانس کی کمی
اگر آپ کو بھاگتے ہوئے اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کی کمی ہوتی ہے تو یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا دل صحت مند نہیں ہے۔
٭ مسوڑوں میں سوجن
مسوڑوں میں جلن اور سوجن بھی دل کے امراض کی نشاندہی کرتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔