مشہور اداکار جو ہیں عجیب 'عادات' کاشکار
ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری دنیا کی چند بڑی شوبز انڈسٹریوں میں سے ایک ہے ،یہاں کام کرنے والے اداکاروں کو تقریباً پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے،لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے پسندیدہ اداکاروں کی چند عادات اتنی عجیب ہیں جو آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گی۔ آئیے دیکھتے ہیں سنی لیونی فلم رئیس کے آئیٹم سونگ 'لیلیٰ میں لیلیٰ'میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد سنی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ سنی پیر دھونے کی عجیب عادت میں مبتلا ہیں،شوٹنگ کے دوران بھی وہ ہر 15 منٹ میں اپنے پیروں کو دھوتی ہیں۔ کرینہ کپور خان کرینہ کپور کے مداح ان کے بارے میں ہر بات جاننے کا دعویٰ کرتے ہوں گے لیکن یقیناً آپ کرینہ کی ناخن چبانے کی عادت سے ناواقف ہوں گے،بولی وڈ کی یہ بڑی اداکارہ خود کو ناخن چبانے سے نہیں روک پاتی۔ شاہد کپور بہترین اداکار اور بہترین ڈانسر ہونے کے ساتھ شاہد کپور بہترین والد بھی ہیں تاہم وہ بے تحاشہ کافی پینے کی عجیب عادت میں مبتلا ہیں ،انہیں کافی اتنی پسند ہے کہ وہ ایک دن میں 10کپ پی جاتے ہیں۔ امیشا پٹیل فلم'کہونہ پیار ہے'اور'غدر'جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل کو گلابی رنگ بہت پسند ہے،ان کی الماری اس رنگ کے کپڑوں سے بھری پڑی ہے،جبکہ وہ اکثر مختلف تقریبات میں گلابی رنگ کے کپڑے پہنے نظر آتی ہیں۔ شاہ رخ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ایک عجیب عادت کا شکار ہیں ،انہیں جوتے پہنے کا بہت شوق ہے،ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ دن میں صرف ایک بار جوتے اتارتے ہیں اور کبھی کبھار تو وہ جوتے پہن کر سو جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا فلم 'فیشن'اور ہالی وڈ ڈرامہ سیریل'کوانٹیکو'کے ذریعے شہرت کے آسمانوں کوچھونے والی اداکارہ پریا نکا چوپڑا ہر وقت چیزوں کو ان کی جگہ پر ترتیب سے رکھتی رہتی ہیں اور اگر چیزیں اپنی جگہ پر موجود نہ ہوں تو وہ پریشان ہوجاتی ہیں۔ عامرخان بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اس بات سے یقیناً آپ واقف نہیں ہوں گے کہ انہیں نہانا پسند نہیں ہے،یقیناًعامر کے مداح ان کی یہ عجیب عادت جان کر شدید حیرانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ پریتی زنٹا بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھی صفائی کی بیماری میں مبتلا ہیں یہاں تک کہ وہ ہوٹل میں قیام کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ہوٹل کا باتھ روم صاف ہے یا نہیں ،ہے نا حیرت کی بات۔ کنال کپور