شائع 09 جنوری 2016 10:54am

سلطان کوہیروئن مل گئی

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان کچھ دنوں سے پریشانی کا شکار تھے کیونکہ انہیں اپنی آنے والی فلم سلطان کے لئے ہیروئن نہیں مل رہی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی ہیروئن ڈھونڈھ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان ان دنوں اپنی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم آدھی سے زیادہ مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی تک ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا،لیکن اب خبر آئی ہے کہ انوشکا شرما کو سلمان کی ہیروئن کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم سلطان کے لئے کئی ہیروئنوں کے نام زیر غور آئے تھے جن میں پرینیتی چوپڑا،کیرتی سونن،کنگنا رعناوت اور دیپیکا پاڈوکون شامل ہیں،یہاں تک کہ کترینہ کیف کو بھی فلم میں لئے جانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔

لیکن انوشکانے ان تمام ہیروئنوں کو آﺅٹ کرتے ہوئے سلمان کی فلم پر قبضہ جما لیا ہے،انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور سلمان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا سلطان، جس کا واضح مطلب ہے کہ وہ اب سلمان کے ساتھ ان کی فلم سلطان میں کام کریں گی۔

واضح رہے کہ انوشکا نے اس سے پہلے کبھی بھی سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے جبکہ وہ شاہ رخ اور عامر کے ساتھ پی کے اور جب تک ہے جاں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

Read Comments