انتظامی غفلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی

شائع 09 جنوری 2016 12:34pm

خیر پور:سول اسپتال خیرپور میں بھی انتظامی غفلت اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث آج مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، رواں میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے آبائی شہر خیرپور میں بھی صحت کی سہولیات کا فقدان ،سول اسپتال میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، آج بھی
انتظامیہ غفلت، آکسیجن سلینڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد اسپتال میں رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسپتال میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ ہلاکتوں کی خبریں منظر عام پر نہ آسکیں۔

Read Comments