نجی ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیلا دیا

شائع 09 جنوری 2016 12:44pm

لاہور:لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں واقع نجی ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور کے علاقے وحدت کالونی کے نجی ہاسٹل سے حافظ آباد کی رہائشی طالبہ کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق تیس سالہ فرزانہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ریاضی میں ایم ایس سی کی تھی، موت طبی ہوسکتی ہے۔تاہم قتل اور خودکشی سمیت دیگر پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ہاسٹل انتظامیہ کے مطابق طالبہ دو ماہ پہلے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوئی تھی۔

Read Comments